جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جنگی جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر بحری بیڑے میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چین میں تیار ہونے والے جنگی جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا، آزاد جموں کشمیر کے صدرسردارمسعود خان کا کہنا ہے کہ سمندروں میں بھی مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھانے والوں کی سدائیں پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس ایس کشمیر کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی، جس میں پی ایم ایس ایس کشمیر کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ریئر ایڈمرل زکا الرحمن نے تقریب میں شرکت کی۔

چین میں تیارہونے والا پانچواں 94 میٹر لمبا اور15 سو 50 ٹن وزنی بحری جہاز پی ایم ایس کشمیر سمندر میں 26 ناٹیکل مائل فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے اور جدید آلات اور دفاعی ساز و سامان سے لیس ہے۔

پی ایم ایس کشمیر میری ٹائم سیکیورٹی ایجینسی کے آپریشنز کومؤثرانداز میں پورا کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں آزاد جموں کشمیرکے صدر سردارمسعود خان نے جنگی جہاز کو کشمیرکے نام سے منسوب کرنے کے پی ایم ایس اے کے قدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہاز کی بیڑے میں شمولیت سے سمندری سرحدوں اور معاشی مفاد کا تحفظ مزید مستحکم ہوگا۔

سردارمسعود خان کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکورٹی کے بیڑے میں پانچویں جہاز کی شمولیت خوش آئند ہے، جب یہ جہاز سمندروں میں جائے گا تو کشمیر کا نام روشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں پر اپنا کردار ادا کرے، ہندوستان کشمیر میں آبادی کو تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے اور ایسے قوانین بنا رہا ہے، جس سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں ظاہرکرسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں