اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ گئے، دونوں پاکستان میں 4 دن قیام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان میں 4 دن قیام کریں گے اور بنی گالہ میں اپنے والد کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں بتایا تھا کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں تقریب میں شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔
22 سال کی جدوجہد کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے‘ جمائما
واضح رہے کہ رواں سال 26 جولائی کوعمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کا کہنا تھا کہ 22 سال میں تمام ترمشکلات، پریشانیوں اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے، انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دی تھی۔