جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اسٹریٹ کرائمز: فیصل واوڈا سندھ حکومت کے مقابل آ گئے، پولیس کی مدد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں اور اغوا کاریوں کے خلاف تحریکِ انصاف کے رکن قومی فیصل واوڈا سندھ حکومت کے مقابل میدان میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور اغوا کی وارداتوں کے خلاف پولیس کی مدد کا اعلان کر دیا، کہا کہ ان کی خدمات پولیس کے لیے حاضر ہیں۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے نہایت متحرک رہنما فیصل واوڈا نے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے پولیس کو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے سی پی ایل سی اور پولیس چیفس سے معاملے پر رابطہ کیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف جو کچھ کر سکا کروں گا، مغویوں کی بازیابی اور اسٹریٹ کرائمز پر پولیس کے ساتھ کام کروں گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سندھ حکومت میرٹ پر پولیس افسران لائے، شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرایا جائے۔


گاڑی چِھننے کا معاملہ: فیصل واوڈا نے میئر کراچی کو نام نہاد وی آئی پی قرار دے دیا، معطل ایس ایچ او بحال


خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی چھن جانے کے معاملے پر ایس ایچ او کی معطلی والے معاملے میں بھی مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ پولیس افسر کو بحال کروایا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:  کالی بھیڑوں کو سنبھلنے کا بہت موقع فراہم کیا، کراچی پولیس چیف


دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی کراچی میں امن و امان کے سلسلے میں آج اجلاس طلب کر لیا ہے، انھوں نے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر اے آئی جی امیر شیخ پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آج گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس افسران کے ایک اہم اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی کا دعویٰ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں