لندن: السٹر کک نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں سنیچری داغ کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے اور اپنے کیریر کے اختتام کو یادگار بنا دیا.
تفصیلات کے مطابق اوول میں انگلینڈ اور بھارت میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں السٹر کک نے شان دار سنیچری اسکور کی.
انگلش بیٹسمین نے سری لنکا کے اسٹار کھلاڑی کمار سنگاکارا کو بھی پیچھے چھوڑدیا. انھوں نے بائیں ہاتھ کے کامیاب ترین بلےباز کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز تصور کیے جانے والے السٹر کک نے اپنے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی.
کک کیریر کے پہلے اور اختتامی میچ سنچری بنانےوالے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سریز کے بعد عالمی کرکٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا.
ریٹائرمینٹ کا اعلان کرتے ہوئے 33 سالہ بلے باز نے کہا تھا ’ یہ نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کا بہترین موقع ہے‘۔
عجیب اتفاق
السٹر کک کے کیریر کی ابتدا اور اختتام میں حیران کن مماثلت پائی جاتی ہے.
کک نے پہلے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں ففٹی اور دوسری میںسنچری اسکور کی تھی اور کیرئیرکے آخری میچ میں بھی انھوں نے ففٹی اور سنچری اسکور کی۔