23 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن: 26ہزار سے زائد حجاج کرام کی وطن واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا، پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 95 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، پی آئی اے نے جدہ سے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے کنٹری منیجر جدہ طارق مجید نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سو سے زائد حج اور ریگولر پروازوں کے ذریعے26 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے، پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران مسافروں سے اضافی سامان کی مد میں سات لاکھ دس ہزار سعودی ریال کا روینیو حاصل کیا۔

کنٹری منیجر کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ مدینہ سے شروع کردیا گیا ہے اس مرحلے میں42ہزار سے زائد حجاج کرام کی مدینہ سے وطن واپسی ممکن ہوسکے گی، پی آئی اے کا حج آپریشن 25ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن ، حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا

واضح رہے کہ پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کا آٖغازگزشتہ ماہ27 اگست بروز پیر سے کیا تھا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں