ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے، اینڈرسن نے آسٹریلیا کے گلین مگ گرا کو پیچھے چھوڑ دیا، اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 564 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین مگ گرا 124 ٹیسٹ میچوں میں 563 وکٹیں حاصل کرکے اب تک ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب بولر تھے تاہم جیمز اینڈرسن نے اسے اس اعزاز سے محروم کردیا ہے۔

36 سالہ فاسٹ بولر نے 2003 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تھی۔

جیمز اینڈرسن نے محض دو سال میں 200 وکٹوں کے سنگ میل کو عبور کیا، اس کے دو سال بعد انہوں نے 300 وکٹیں حاصل کیں اور پھر ویسٹ انڈیز کے دنیش رامدین کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کے کامیاب ترین بولر بنے۔

انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی بلے باز محمد شامی کو آؤٹ کرکے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کرایا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 4-1 سے شکست دی ہے، بھارت کو سیریز کے صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی مل سکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں