جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

روم، کھدائی کے دوران سونے کے قیمتی سکے دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی کے صوبے کومو میں محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے کھدائی کے دوران ہزاروں برس پرانے قیمتی سونے کے سیکڑوں سکے برآمد کیے جو قبل مسیح میں لین دین کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں صوبے کومو سے کھدائی کے دوران ہزاروں برس پرانے خالص سونے کے بننے ہوئے سکے ملے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین انسینٹ شہر میں واقع نوو کوم میں قدیم چیزیں دریافت کررہے تھے کہ اسی دوران اُن کی نظر سنہری رنگ کے سکوں پر پڑی جو بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔

- Advertisement -

سیکڑوں کی تعداد میں ملنے والے سکوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں روم میں ہزاروں سال قبل رقم کی لین دین کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: چودہ ہزار سال قبل انسان روٹی کھاتے تھے، حیران کُن شواہد دریافت

اٹلی کے وزیر برائے ثقافتی ورثہ البرٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’مجھے دریافت ہونے والے سکوں کے بارے میں کوئی تاریخی معلومات نہیں البتہ یہ موقع ہم سب کے لیے بہت اہم اور قابلِ فخر ہے‘ْ

اُن کا کہنا تھا کہ تمام گولڈ کوائنز کو سرکاری تحویل میں لے کر عجائب گھر منتقل کیا جائے گا جبکہ مختلف اقسام کے 27 سکوں پر ماہرین غور کریں گے تاکہ اس حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے نئی آنے والی نسلوں کو آگاہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں