کراچی: ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخاب میں فیصل سبزواری کو ٹکٹ نہیں دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق این اے243 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے عامرچشتی کو ٹکٹ دیا گیا ہے.
فیصل سبزواری نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ایم کیوایم پاکستان کےعارضی مرکز بہارآباد میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا.
انھوں نے لکھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے243 پر ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار عامر ولی الدین چشتی ہوں گے.
یاد رہے کہ فیصل سبزواری اورمحفوظ یارنےاین اے243سےکاغذات جمع کرائے تھے. این اے 243 پر14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے.
واضح رہے کہ اس نشست سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، البتہ بعد میں انھوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی.