کراچی : شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب ملزمان فیصل عرف کے ٹو اور فاروق شامل ہیں۔
ایس ایس ملیر شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ فیصل عرف کے ٹو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے اور ملزم کے خلاف ڈکیتی کے متعدد واقعات درج ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 3 ستمبرکو کراچی کے علاقے بفرزون میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ٹاگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بفرزون سے گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی کو قتل کیا۔
کراچی سے ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار
واضح رہے کہ رواں سال 5 جون کو پولیس اور رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں مشترکہ کارروائی کرکے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا، ملزم خالد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا۔