کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے ساحلی پٹی پر نہانے کی پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی پر عوام کے ایک ماہ تک نہانے پر پابندی ہے جس کا اطلاق 17 ستمبر بروز پیر سے شروع ہوگا۔
حکومتِ سندھ نے ساحل پر نہانے کی پابندی سمندر میں طغیانی اور مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر لگائی جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون شکنی نہ کریں وگرنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکومتی پابندی کے بعد متعلقہ تھانوں اور محکموں کی نفری کو ساحلوں پر تعیناتی کا حکم بھی جاری کردیا گیا جو عوام کو سمندر میں نہانے سے باز رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ساحل پر تفریح کے لیے جانے والے نوجوان لہروں کو دیکھ کر جذباتی ہوجاتے ہیں اور پھر وہ ایک وقت میں اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ سکتے جس کے باعث قیمتی انسانی جان کا ضیاع ہوتا ہے۔