اشتہار

سعودی عرب: برقع پوش خواتین سڑک پر گتھم گتھا، بچہ زمین پر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک سڑک پر پانچ برقع پوش خواتین لڑ پڑیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کی سڑک پر پانچ برقع پوش خواتین آپس میں گھتم گتھا ہوئیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نے بچہ زمین پر گرجانے کے بعد اٹھایا اور اسے دوبارہ زمین پر پٹخ دیا۔

- Advertisement -

سڑک پر لڑائی جاری رہی تاہم کسی نے بھی اس میں مداخلت نہ کی اور وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر لڑائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خواتین کے درمیان جاری اس لڑائی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ ہی کسی حکومتی ادارے کی جانب سے کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں