جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گرایا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن سے نجران پر داغا گیا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے کے روز بھی حوثی باغیوں نے نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے مار گرایا گیا تھا، گزشتہ ہفتے کے دوران سرحدی شہر جازان پر دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے تھے۔

- Advertisement -

سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے حوثی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: حوثیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ

خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کیے جارہے ہیں، سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کر ملک کو تباہی سے بچالیا گیا ہے۔

عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ایران کا مسلسل حوثیوں کا حمایت کا مقصد سعودی عرب اور خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر کو بھی ایران نواز حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر نجران پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم 2میزائل کا ملبہ گرنے سے بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں