ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ’ڈارک موڈ‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے نے صارفین کو خوشخبری دی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جلد ’ڈارک موڈ‘ فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد صارفین موبائل اسکرین کی ہلکی روشنی میں بھی چیٹ کرسکیں گے۔

‘ویب بیٹا انفو’ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ ’ڈارک موڈ‘ فیچر سمیت بہت سی خفیہ اپ ڈیٹس پر کام کررہا ہے جس کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا وہ فیچر آگیا جس کا صارفین کو انتظار تھا

ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ورژن پر ڈارک موڈ فیچر کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی آنکھوں پر زور کم پڑے گا اور اُسے اپنے پیغامات منفرد رنگ میں نظر آئیں گے۔

اس فیچر کو کب متعارف کرایا جائے گا اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے دو ماہ قبل سال 2017 کی سالانہ رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں