لاہور: لاہور کے علاقے مال روڈ جی پی او چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ جی پی او چوک پرتیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ حسیب اور 20 سالہ حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تیزرفتارٹریکٹرٹرالرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‘ خاتون جاں بحق
یاد رہے کہ رواں سال 7 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹرسائیکل پرسوار خاندان کو کچل دیا تھا، حادثے کے نتیجے میں ماں جاں بحق اور باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 ستمبرکو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس کی زد میں آکرکالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد مشتعل طلبا نے بسوں کو آگ لگا دی تھی۔