اشتہار

اسپین، میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا، 6 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: اسپین میں میڈرڈ میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین میں میڈرڈ میٹرو ٹرین میں لڑکی کے بیگ میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق لیپ ٹاپ دھماکے کے بعد ٹرین میں موجود لوگ دہشت گردی کا واقعہ سمجھ بیٹھے اور دوڑیں لگادیں، ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک دیا گیا۔

- Advertisement -

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق واقعہ حادثہ ہے اس میں دہشت گردی کا عنصر موجود نہیں۔

پولیس کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب رواں دواں کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2004 میں میڈرڈ میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں چار ٹرینوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور 192 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شال آسٹریلیا کے علاقے کینٹربری میں ایک لیپ ٹاپ کی بیٹری اوور چارجنگ کی وجہ سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی اس واقعے میں ایک 20 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں