کراچی : ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان والوں نےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلاول بھٹوزرداری سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے ان کے آتے ہی معیشت خود ٹھیک ہو جائے گی۔
ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب نے گیس کی قیمت بڑھا دی ہیں، عمران خان کھربوں روپے کے ٹیکسز لگانے جا رہے ہیں۔
سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو معاملات سمجھ نہیں آرہے تو پرانی تقاریر سے رہنمائی لیں، ایک ماہ میں ہی عوام حکومتی اقدامات سےعاجزآنا شروع ہوگئے۔
ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق عمران خان کی سیاست نے قوم کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔
سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ وزیراعظم 18 ویں ترمیم، صوبائی خود مختاری کی خلاف وزریاں کر رہے ہیں، حکومت کےعوام دشمن، وفاق گریزاقدامات پرمزاحمت کر یں گے۔
الیکشن پر تحفظات ہیں، کمیشن نہیں بنا، تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی: مولا بخش چانڈیو
یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ الیکشن پر تحفظات نہیں بھولے، حکومت نے کمیشن نہ بنایا تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گے۔