اشتہار

خبردار! گاڑی روکیں، اسکول بس میں کیمرا لگا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے اسکول کے بچوں کے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسکول بسوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانا شروع کردیے، منصوبے سے 11 ہزار بچوں کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کےمطابق عمارتوں، ٹریفک سگنل اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طرح اب اسکو ل کی بسوں پر بھی کیمرےلگائےجارہے ہیں تاکہ تیز رفتار اور غیر محتاط ڈرائیونگ کا سدباب کیا جاسکے۔

متحدہ عرب امارات میں جب کوئی اسکول بس اسٹاپ کا سائن ’آن‘ کرتی ہے تو ا س کا مطلب ہوتا ہے کہ اس بس سے بچے اتر رہے ہیں سو ارد گرد کی تمام گاڑیاں رک جائیں، یہ کیمرے اسی مقصد کے لیے لگائے جارہے ہیں تاکہ نظر رکھی جاسکے کہ آیا ارد گرد کے ڈرائیورز رکتے ہیں یا نہیں، قانون کے مطابق بس سے پانچ میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔

- Advertisement -

ابو ظہبی پولیس کے ٹریفک سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈئر احمد الشیہی کا کہنا ہے گاڑی کے ڈرائیوروں کو ہر صورت اسکول بس سے پانچ میٹر کے فاصلے پر رکنا ہوگا، اور ایسا نہ کرنے والوں کو ایک ہزار درہم جرمانہ اور دس بلیک پوائنٹس مل سکتے ہیں۔

اسکول بسوں میں یہ کیمرے اماراتی وزارتِ تعلیم اور وزارتِ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے نصب کیے جارہے ہیں، کل 2،370 بسوں میں یہ کیمرے نصب ہوں گے ، جن کی مدد سے کل 11 ہزار بچوں کی سیفٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ سسٹم سنٹرل کنٹرول سسٹم سے منسلک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں