کراچی : کسٹمز کے عملے نے سٹی اسٹیشن پر لاہور سے آنے والی مال گاڑی پر چھاپہ مار کر لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر اے ایس او پریوینٹو کے مستعد افسران اور عملے نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پریوینٹو ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کی سربراہی میں سٹی اسٹیشن پر کامیاب کارروائی کی۔
اس کارروائی میں لاھور سے آنے والی مال گاڑی کی بوگی سے لاکھوں روپے مالیت کی15000کلو گرام (15 ٹن) اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا ہے، تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
رواں ہفتے میں اسمگل شدہ چھالیہ کے خلاف یہ تیسری کامیاب کارروائی ہے اور انشاءاللہ اسمگلنگ کے خلاف اے ایس او پریوینٹو کراچی کی کاروائیاں اس ہی طرح جاری رہیں گی،اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔