ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نوازشریف، مریم نواز، صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب کا اہم اجلاس 24 ستمبر کو طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کے خلاف اجلاس طلب کر لیا.

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے 24 ستمبرکواجلاس طلب کیا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

اجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل نیب،ڈی جی نیب راولپنڈی اوردیگرشرکت کریں گے، چیئرمین نیب تفصیلی فیصلےکے قانونی نکات کا جائزہ لیں گے.

نیب ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں سپریم کورٹ میں اپیل کو حتمی شکل دی جائے گی.

ماہر وکلا پر مشتمل نئی پراسیکیوشن ٹیم کی خدمات لینے پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں پراسیکیوشن کی خامیوں اورنقائص کی بھی نشان دہی کی جائےگی.

یاد رہے کہ سزا معطلی کے بعد قانونی حلقوں کی جانب سے نیب پراسیکیوشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.


بلاول بھٹو نے نوازشریف کی رہائی کو شریف خاندان کے لئے ریلیف قرار دے دیا


یاد رہے کہ ‌19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی تھی۔

ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں