منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پنجاب میں میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی مختلف میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے جس میں 66 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

انٹری ٹیسٹ کے لیے 13 شہروں میں 28 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 66 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں 42 ہزار طالبات اور 24 ہزار طلبہ شامل ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے 7 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 19 ہزار سے زائد امیدوار میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں 3610 امیدوار میڈیکل کالج میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے امیدوار ہیں جبکہ یونیورسٹی آف گجرات میں 1323 طالبات اور 1323 طلبہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

سرگودھا میڈیکل کالجز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ میں 2803 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس کے لیے 200 سے زائد افراد پرمشتمل عملہ ڈیوٹی دے رہا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3405 نشستوں کے لیے پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں