بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

سندھ اسمبلی میں‌ ڈاکٹرعمران علی شاہ کے تھپڑ کی گونج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر عمران کے تھپڑ کی گونج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنائی دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ جاوید نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کے تھپڑ کا تذکرہ کیا۔

خاتون رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم ڈرتے ہیں کہ اگر انہیں غصہ آگیا تو اسمبلی میں تھپڑ مارنے نہ شروع ہوجائیں اور پھر 35 لاکھ دے کر واپس ایوان میں آجائیں۔

- Advertisement -

سعدیہ جاوید کی تقریر پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا تو حکومتی بینچوں سے بھی اس کا بھرپور جواب دیا گیا، تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے اسمبلی میں آگاہ کیا کہ مذکورہ واقعے پر چیف جسٹس نے سوموٹو ایکشن لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ نے سڑک پر شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پر شدید تنقید کی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے داؤد چوہان نامی شہری کے گھر جاکر اُن سے معافی بھی مانگی تھی۔

مزید پڑھیں: شہری پرتشدد‘ چیف جسٹس کاعمران علی شاہ کوڈیم کےلیے30 لاکھ روپےجمع کرانےکا حکم

بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے شہری پر تشدد کا نوٹس لیا تھا، مقدمے کی سماعت یکم ستمبر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے آغازپرعمران شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے کیا سوچ کرشہری کو تھپڑمارا، کوئی جانورکو بھی اس طرح نہیں مارتا، یہ ناقابل معافی جرم ہے جس پر معافی نہیں دی جاسکتی، عوامی نمائندے شہریوں پر تشدد کریں گے تو پھر وہ کہاں جائیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: شہری پرتشدد: عمران علی شاہ نےایدھی فاؤنڈیشن میں 5لاکھ روپے جمع کرادیے

جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران علی شاہ کو30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے شہری سے معافی مانگنے پر معاملہ نمٹا دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں