کراچی: شہرقائد سے اغوا ہونے والے بچے ریحان خان کی لاش مل گئی، بچے کو تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ تھانہ سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، بارہ سالہ ریحان خان کو 26 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ریحان خان کی عمر بارہ سے چودہ سال کےدرمیان تھی، ریحان خان کو تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا، تھانہ سہراب گوٹھ میں اغواکا مقدمہ درج ہے۔
کراچی: کورنگی میں بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار
واضح رہے کہ نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں چھ سال ہبچہ حذٰیفہ لاپتہ ہونے پر اہل علاقہ شدید مشتعل ہوگئے، علاقہ میدان جنگ بن گیا، سڑک بلاک کردی گئی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
نیوکراچی کی بلال کالونی کا چھ سال کا حذیفہ جھولا جھولنے کیلئے گھر سے نکلا تھا جسے اغواء کار اٹھا کر لے گئے۔ حذیفہ کے رشتے داروں نے بتایا کہ خاتون اور افراد موٹرسائیکل پر آئے تھے جو بچے کو اپنے ساتھ لے گئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے کورنگی میں علاقہ مکینوں نے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا تھا۔