اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، کھاد، گیس، بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سےعام آدمی متاثر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نظرثانی شدہ بجٹ بھی حکومت کی ناتجربہ کاری کا مظہر ہے۔

موجودہ حکمران سوچتے بعد میں ہیں اور ایکشن پہلے کردیتے ہیں، حکومت نے جو بھی اقدامات کیے، وہ بغیر ہوم ورک اور تیاری کے کیے، کھاد، گیس، بجلی، پٹرولیم کی قیمتوں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا، اس اضافے سے مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا طوفان اٹھے گا۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں350ارب کم کردیے، اتنے بڑے کٹ سے ترقیاتی کام متاثرہوں گے، کٹوتی سے فوری مکمل کیے جانے والے کام ادھورےرہ جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں