بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

منی بجٹ سے اگر فائدہ ہوا تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہواہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے، بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے ہی کہا تھا حکومت اچھا کام کرے گی تو تعریف کروں گا، بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں لائی گئی، کوئی انقلابی کام نظر نہیں آیا، صرف انقلابی باتیں کی گئیں، اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس بجٹ سے تو بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، بجلی،گیس کی قیمتیں بڑھانےسےغریب عوام متاثرہوں گے، وعدہ کیا گیا تھا عوام کی زندگی آسان بنائی جائے گی۔

بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایاجارہاہے،بلاول

چیئرمین پی پی نے کہا بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایاجارہاہے، یہ دیکھا جائے کہ اس کی تشہیر پر کتناپیسہ خرچ کیاگیاہے، میکرو اکنامکس کے حوالے سے بھی کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہواہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی تھی، لگ رہاہےتبدیلی والےاحتساب کےسلسلےسےبھاگ رہےہیں، اپوزیشن کا پبلک اکاؤنٹس چیئرمین شپ کا حق چھیناجارہاہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نےکڑےاحتساب کیلئےچوہدری نثارکوکمیٹی کاچیئرمین بنایاتھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودی جائے۔

اگر میڈیا اتنا آزادنہ ہوتا تو خان صاحب آج وزیراعظم بھی نہ ہوتے،بلاول

انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اے پی این ایس کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارےخیال میں 18ویں ترمیم لپیٹنے کی کوشش ہورہی ہے، رائٹ آف انفارمیشن پر کس طرح عمل کریں گے، جب میڈیا کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیں جارہی، انسانی حقوق وزیر اور دیگر کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈے کرتے ہیں، اگر میڈیا اتنا آزادنہ ہوتا تو خان صاحب آج وزیراعظم بھی نہ ہوتے، حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ آزای اظہار رائے کا حق محفوظ رہے، امید کرتے ہیں آئندہ بجٹ میں عوام کے لیے بہتری آئے گی۔

فواد چوہدری کے بیان کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندےکی جانب سے منتخب نمائندے کیخلاف غلط گفتگو کی گئی،منتخب نمائندےایسی گفتگوکریں گےتوماحول خراب ہوگا، آج تک عوام کیلئے کوئی بھی کلیئر پلان نہیں دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں