تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

افغان مہاجرین سے متعلق جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تین گرانٹس کے معاہدے ہوئے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ معاہدے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہے.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کرے گا، اتوار کو سعودی عرب کا اہم ترین وفد پاکستان آرہا ہے.

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے افغان مہاجرین سے متعلق جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان میں 20لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ، 5 لاکھ افغان مہاجرین غیررجسٹرڈ ہیں.

انھوں نے کاہ کہ ایف بی آراصلاحات کا ایک حصہ مکمل ہوچکا ہے، ایف بی آر کے 100بڑے ڈفالٹرز کے خلاف بڑا آپریشن ہوگا.

[bs-quote quote=”
سعودی عرب پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کرے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]

فواد چوہدری نے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ کے نئے چیئرمین کا تقرر کیا گیا ہے، اسلام آبادمیں ہزاروں کنال زمین واگزار کرائی گئی ہے، قانون کی عمل داری سے جمہوریت کو فروغ ملے گا، کراچی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے منصوبے لائیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، گوادر، کراچی میں ساحلی علاقوں کو ترقی دی جائے گی.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں منصوبوں پرکی گئی کرمنل پلاننگ پرپوچھ گچھ ہونی چاہیے، پنجاب حکومت کو 8 ارب میٹرو اور 20 ارب اورنج لائن ٹرین کو پٹڑی پر رکھنے کے لئے درکار ہیں.

انھوں نے کہ حکومت نے ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا.

Comments

- Advertisement -