جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی: اندھی گولی کا نشانہ بننے والی کمسن اقصیٰ موت اور زندگی کی کشمکش میں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے اقصیٰ نامی طالبہ شدید زخمی ہوگئی، موت اور زندگی کی جنگ لڑنے والی بچی کو ڈاکٹر نے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پہلی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کو اندھی گولی لگی جس کے بعد اہل خانہ نے متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز نے اقصیٰ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا مگر اُس کی طبیعت سنبھل نہ سکی جس کے بعد اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کردی کہ گولی کہاں سے آئی اور کس نے چلائی۔

دوسری جانب حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 سے لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی ارمش گزشتہ روز لاپتہ ہوگئی تھی جس کی لاش اغوا کار گھر کے باہر پھینک گئے تھے۔

والدین کی اکلوتی اولاد ارمش کو درندوں نے اُس وقت اغوا کیا جب وہ گھر سے چیز لینے کے لیے باہر نکلی تھی۔

گزشتہ روز پولیس کے ہاتھوں سی سی ٹی وی فوٹیج لگی جس میں دیکھا گیا کہ برقع پوش خاتون یا مرد ہاتھ میں بیگ تھامے گلی میں داخل ہوئی اور پھر اُس نےگلی کا جائزہ لے کر بیگ کو خالی کردیا۔

مقتولہ کی بچی کے والد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چھ بجے یہ واقعہ ہوا ہے، بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی ویڈیو سے ظاہر ہورہا ہے کہ کسی نے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا ہے، میری معصوم ارمش چلی گئی اب کبھی واپس نہیں آئے گی۔

بچی کے دادا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ساڑھے پانچ بجے بچی گلی میں کھیل رہی تھی اسے گھر کے باہر سے ہی اغوا کیا گیا، ارمش گھر نہیں آئی تو اسے ڈھونڈا تاہم وہ نہ ملی جس کے بعد پولیس سے رجوع کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں