حیدرآباد: سات سالہ ارمش قتل کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا، پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر دس میں سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا گیا تھا۔
ارمش گھر سے کھیلنے نکلی تھی اور پھر واپس نہ لوٹی، اغوا کار قتل کر کے لاش گھر کے باہر پھینک گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقع پوش کو بیگ کے ساتھ گلی میں دیکھا جاسکتا تھا، جس نے ایک طرف بیگ رکھا، گلی کا جائزہ لیا پھر واپس آکر بیگ خالی کیا۔
ابتدا میں بچی کی چچی پر شک کیا گیا تھا، البتہ تفتیش کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔
البتہ اس اس کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ارمش کی قاتل اس کی ماں ہے، ملزمہ کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ نےقتل کااعتراف کرلیا، ملزمہ نے بچی کو نیند کا سیرپ پلایا، پھرسانس بندکردی۔
ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس نے شوہرسےجھگڑےکےباعث یہ قدم اٹھایا، بیٹی کےقتل کےبعدخودکشی کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔