اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حکومت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی: سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: جماعت اسلامی کے امیر اور سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے 100 دن کے ایجنڈے کا آغاز چیزیں مہنگی کر کے کیا جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہوگئی۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے 100 دن ایجنڈے میں سب سے پہلا کام عام اشیاء کی قیمتیں بڑھا کرکیا جس کی وجہ سے عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی سےغریب آدمی متاثرہوا ہےجبکہ امیرطبقے پر اس کے کوئی اثرات نہیں پڑے، ہر آنے والی نئی حکومت عوام کوپہلےسےزیادہ پریشان کرتی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسد عمر کی بات سُن کر عوام پریشان ہوچکے، جو صورتحال انہوں نے بیان کی اُس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی رفتار سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل اعلان کردہ اپنے ایجنڈے کو پورا نہیں کرپائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بہاولپور کو صوبہ بنانا نہیں بلکہ اسے بحال کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں