اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے بریت کی درخواست دائر کردی۔
عدالت میں ڈاکٹرعارف علوی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صدر پاکستان کے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا، ان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
صدرمملکت کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل نے صدارتی استثنیٰ کبھی نہیں مانگا، ان کے خلاف کیس بنتا ہی نہیں۔
یاد رہے کہ 27 ستمبرکو صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد دھرنے کے دوران بننے والے مقدمے میں استثنیٰ دیے جانے پرتنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کسی استثنیٰ کا مطالبہ نہیں کیا۔
I did not want or ask for immunity. However the Hon Judge is bound by Article 248 (2) which does not give him any choice as it states 'No criminal proceedings whatsoever shall be instituted or continued against the President or a Governor in any court during his term of office'
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 27, 2018
واضح رہے کہ رواں ماہ 11 ستمبرکو وزیراعظم کے وکیل بابراعوان نے ان کے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔
بابراعوان کا کہنا تھا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہو تو شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا تھا۔