اسلام آباد: عوامی دباؤ اور ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی نے سابق کپتان محمد حفیظ کی سوئی ہوئی قسمت جگا دی۔
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈ کو آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریزکے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
محمد حفیظ کو پہلی دستیاب فلائٹ سے یواے ای روانہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں وہ پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان آسٹریلیاکےدرمیان پہلاٹیسٹ7اکتوبرسےدبئی میں شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ ایشیا کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سابق کپتان نے ریٹائرمینٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ البتہ بعد میں انھوں نے ان خبروں کی تردید کر دی۔
مزید پڑھیں: کپتان کی تبدیلی سے متعلق چیف سیلیکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا
انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عزت کے لئے کھیلتا ہوں، مجھ سے منسلک خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی جوبھی فیصلہ کرے گی، میں اس کے ساتھ ہوں.
ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی کے ساتھ ہوں: محمد حفیظ
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد کپتان سرفراز احمد بھی شدید تنقید کی زد میں ہیں، گذشتہ دنوں انھیں عہدے سے برطرف کرنے کی خبریں بھی سنائی دیں، بعد ازاں چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے ان کی تردید کر دی۔