جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی کا عمل اپنی ذات سے شروع کیا، کرپشن ملک کے لئے ناسور ہے،  اسے ختم کرکے رہیں گے، پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا کے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوارشہزاد وسیم کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور فلاح عامہ کے کاموں، ترقیاتی منصوبوں، مسائل کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تجاوزات وقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچائیں گے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری رہے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی کا عمل اپنی ذات سے شروع کیا، پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے، کرپشن ملک کے لئے ناسور ہے، اسے ختم کرکے رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرایا جارہا ہے، بلدیاتی نظام حقیقی انداز میں عوامی مسائل کےحل میں مددگار ہوگا، پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کرنے کیلئے اصلاحات شروع کردیں۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب تمام وعدے پورے کریں گے، تحریک انصاف کاکلچر’’باتیں کم اور کام زیادہ‘‘ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ باتیں بنانا پسند نہیں، صرف کام، کام اور کام کرنا چاہتا ہوں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے شکایات سیل بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں