اشتہار

شاہ سلمان کی جانب سے یمن کے مرکزی بینک کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے مرکزی بینک کو مالی بحران سے بچانے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ امداد ایسے وقت میں جاری کرنے کا کہا گیا ہے جب دوسری جانب سعودی عرب یمن جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد اور بحالی کے لیے کئی دوسرے منصوبوں اور امدادی کارروائیوں میں بھی پیش پیش ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے یمن کے مرکزی بینک کو امداد فراہم کرنے کا مقصد یمنی کرنسی کی قیمت میں کمی کو روکنا اور بینک کو مالی بحران سے بچانا ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بینک کے لیے یہ پہلی امداد نہیں بلکہ یمنی عوام کو درپیش اقتصادی بوجھ کم کرنے کے لیے سعودی عرب یمن کے مرکزی بینک کو 3 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: گیارہ ہزار یمنی شہریوں کے لیے شاہ سلمان مرکز کی طرف سے کھجوروں کا تحفہ

واضح رہے کہ شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ کے شہریوں میں کھجوروں کے 900 کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 10 ہزار 800 افراد مستفید ہوں گے۔

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں شہریوں پر جہازوں کے ذریعے ادویات اور خوراک کا سامان گرایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں