تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

موجودہ حالات میں یمنی ریال کے لیے سعودی امداد اہمیت کی حامل ہے، اماراتی وزیر خارجہ

ابوظہبی : اماراتی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں سعودی امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کروڑوں ڈالر کی امداد کا اعلان یمنی ریال کے استحکام کے لیے ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر سعودی عرب کی جانب سے یمنی بینک کو دی گئی 20 کروڑ ڈالر کی امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی جنگجوؤں پر زور دیا جائے تاکہ وہ یمن سے لوٹ گئے اربوں ریال واپس کریں۔

اماراتی وزیر خارجہ کا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یمنی ریال کی قدر مسلسل تنزلی کا شکار ہے جو یمنی شہریوں کے لیے چیلنج بن چکی ہے، جس کے اثرات غذا کی فراہمی سے زیادہ متاثر کن ہوں گے۔

وزیر خارجہ انور قرقاش کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سعودی عرب کی جانب سے یمنی ریال کے استحکام کے لیے معاونت کرنا اہمیت کا حامل ہے، تاہم اقوام عالم پر ضروری ہے کہ وہ حوثی جنگجوؤں پر ملک سے لوٹ گئے 5 سے ارب ڈالر کا کچھ حصّہ لوٹائے جو یمنی ریال کے استحکام کے لیے معاونت میں کارآمد ہو۔


مزید پڑھیں : شاہ سلمان کی جانب سے یمن کے مرکزی بینک کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد


یاد رہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب متلق العنان بادشاہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے مرکزی بینک کو مالی بحران سے بچانے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ امداد ایسے وقت میں جاری کرنے کا کہا گیا ہے جب دوسری جانب سعودی عرب یمن جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد اور بحالی کے لیے کئی دوسرے منصوبوں اور امدادی کارروائیوں میں بھی پیش پیش ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے یمن کے مرکزی بینک کو امداد فراہم کرنے کا مقصد یمنی کرنسی کی قیمت میں کمی کو روکنا اور بینک کو مالی بحران سے بچانا ہے۔

Comments

- Advertisement -