ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:‌ پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم نے ن لیگ کے خواجہ احمد حسان کو شکست دے کر پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی.

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ کے باعث پنجاب سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج انتخاب ہوا.

خواجہ احمد حسان

انتخاب میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم اور ن لیگ کے خواجہ احمد حسان مدمقابل تھے.

پی ٹی آئی رہنما 181 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے. مسلم لیگ ن کے خواجہ حسان کو169 ووٹ ملے.

یہ نشست پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، چوہدری سرور نے بعدازاں گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالا.

ووٹوں کی گنتی کے دوران ن لیگی ارکان نے شدید ہلڑبازی کی. خواتین ارکان میں شدید تلخ کلامی ہوئی.

واضح رہے کہ اس نشست پر پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا.

یاد رہے کہ ن لیگ کے امیدوارخواجہ احمد حسان نے الیکشن سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے انتخاب میں سرپرائز دے سکتے ہیں.

البتہ حتمی نتائج میں‌پی ٹی آئی سینیٹ کی یہ نشست جیتنے پر کامیاب رہی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں