کراچی: شہرِ قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 15 سال کی میٹرک کی طالبہ دعا لاپتا ہو گئی، ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دعا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کی رہائشی پندرہ سال کی میٹرک طالبہ دعا صبح اسکول کے لیے گئی تھی جس کے بعد وہ لا پتا ہوگئی۔
[bs-quote quote=”اسکول دیر سے پہنچنے پر انتظامیہ نے دعا کو واپس لوٹا دیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
دعا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ صبح سے اس کا کچھ پتا نہیں، اسکول انتظامیہ کے پاس گئے تو وہاں رجسٹر میں غیر حاضر لکھا تھا، اسکول دیر سے پہنچنے پر انتظامیہ نے دعا کو واپس لوٹا دیا تھا۔
پندرہ سالہ طالبہ دعا کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو بچی کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ دعا کی گم شدگی اغوا ہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔
دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میٹرک طالبہ دعا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائزہ کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے اپنی مرضی سے بچی رشتے داروں کوسونپی تھی
فاروق ستار نے کہا کہ بچی صحیح سلامت بازیاب نہ ہوئی تو حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ملزمان کو بچے اغوا کرنے کے لیے کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لا پتا ہونے والی طالبہ دعا میرے محلے کی بیٹی ہے، بازیابی تک احتجاج نہیں رکے گا۔
خیال رہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتا ہونے کی وارداتیں تواتر کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی کراچی دورے کے موقع پر اس مسئلے کو خصوصی توجہ دی۔