کراچی: شہرِ قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا بٹن پھر آن ہو گیا، ایک اور ٹریفک پولیس اہل کار دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، اہل کاروں نے پولیس چیف کے احکامات نظر انداز کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد کی سنسان سڑک پر موٹر سائیکل سواروں نے سب انسپکٹر رفیق کو قتل کر دیا، ساتھی اے ایس آئی نے جھاڑی میں چھپ کر جان بچائی۔
[bs-quote quote=”بہادر آباد میں اہل کاروں نے بلٹ پروف جیکٹ بائیک پر رکھ دی تھی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
کراچی پولیس چیف احکامات دے چکے ہیں کہ سنسان جگہوں پر ٹریفک اہل کار کھڑے نہ ہوں، پولیس چیف کے احکامات کے باوجود پولیس اہل کاروں کی بے احتیاطی جاری ہے۔
بہادر آباد میں اہل کاروں نے بلٹ پروف جیکٹ بائیک پر رکھ دی تھی، ملزمان نے نئے نائن ایم ایم پستول سے اٹھارہ فائر کیے، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر رفیق شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت
کراچی پولیس چیف پہلے ہی اظہارِ تشویش کر چکے ہیں، انھوں نے ہدایت جاری کی تھی ’سنسان جگہوں پر ٹریفک پولیس اہل کار کھڑے نہ ہوں۔‘
خیال رہے کراچی شہر میں مجرموں کی وارداتوں عروج پر ہیں، ایک طرف اسٹریٹ کرائمز نے پولیس کو پریشان کر رکھا ہے دوسری طرف بچوں کے اغوا کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں، پولیس کا محکمہ بے بس نظر آتا ہے۔