اشتہار

اردن میں معاشی بحران، سعودی عرب، کویت اور یو اے ای کا مالی امداد کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: اردن میں معاشی بحران کے پیش نظر سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکام کو مدد فراہم کی جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں اردن کی معاشی صورت حال ابتر ہے، ملکی دارالحکومت عمان میں عوام کی جانب سے مظاہرے بھی کیے گئے، اسی تناظر میں خیلجی ممالک نے مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خزانہ کی جانب سے اردن کے مالی امداد کے لیے آج ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

اردن کا معاشی بحران، خلیجی ممالک نے 2.5 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا

ان خلیجی ممالک کی جانب سے اردن کو کتنی مالی امداد دی جائے گی اس حوالے سے اب تک وضاحت سامنے نہیں آئی۔

اس سے قبل ان تین خلیجی ممالک نے مالی مشکلات کے شکار اردن کو دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان جون میں کیا تھا لیکن اس اعلان کے بعد اردن میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

مظاہرین نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس مالی امداد کے بعد ان کے ملک کا جھکاؤ امریکا کے ان تین قریبی اتحادی ممالک کی طرف ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر ملکی معاشی صورت حال کو بہتر کرے، بصورت دیگر آپ کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں