کراچی: محکمۂ پولیس نے 5 منشیات ڈیلرز اور خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کر دی، پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں محکمہ جاتی اصلاحات اور تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مجرموں کے خلاف کارروائیوں میں بھی تیزی آ گئی، کراچی پولیس چیف نے خطرناک ملزموں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سفارش کر دی۔
[bs-quote quote=”ملزمان میں پی آئی بی، چنیسر گوٹھ، پختون آباد، لانڈھی کے منشیات فروش شامل ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے خط میں سفارش کی ہے کہ ملزمان کی فی کس 10 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کی جائے، ملزمان میں پی آئی بی، چنیسر گوٹھ، پختون آباد، لانڈھی کے منشیات فروش شامل ہیں۔
خط میں جن خطرناک ملزموں کے خلاف سفارش کی گئی ہے ان میں پی آئی بی کے رہائشی احمد علی مگسی، اور چنیسر گوٹھ کے فاروق کے نام شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان
فہرست میں شامل لانڈھی کے رہائشی سید بادشاہ کے سر کی قیمت بھی 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، فہرست کے مطابق کورنگی کے تاج محمد خان کے سر کی قیمت بھی مقرر کیے جانے کی سفارش کی گئی۔
کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے خط کے مطابق فہرست میں منگھوپیر کے رہائشی فرمان عرف ملنگی کا نام بھی شامل ہے، خط میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی جائے۔