منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں‘عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عام آدمی کے خلاف کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے باز پرس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں غریب وعام آدمی کے خلاف کارروائی کا نوٹس لے لیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مہم میں طاقتور اوربا اثر افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، مہم میں عام آدمی، ریڑھی بان اور محنت کشوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کشوں سے ان کے روزگارکے مواقع چھیننا ہرگزمقصد نہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے خلاف کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے بازپرس ہوگی۔

لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر سے ہرقسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن 18 روز تک جاری رہے گا۔

پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 30 ستمبرکو اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں