منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

5 قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں، آڈٹ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک کی 5 قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر ہنگامی آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی 5 قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا۔

مراد سعید نے ملک کی 5 بڑی قومی شاہراہوں کا ہنگامی آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے مراسلے میں مراد سعید نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے میں 10 ارب روپے کا بڑھاؤ دکھایا گیا، خضدار و گوادر موٹر وے کی لاگت 23 سے 36 ارب تک کیوں پہنچی؟

انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کی لاگت 7 ارب سے 26 ارب روپے جبکہ کوئٹہ چمن ہائی وے کی لاگت 6 ارب سے 19 ارب تک تجاوز کر گئی۔

وزیر مملکت نے 30 روز میں ہنگامی آڈٹ مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں