جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بحرین کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے خلیجی ممالک کی مالی امداد

اشتہار

حیرت انگیز

منامہ: بحرین میں معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے خلیجی ممالک کی جانب سے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی معیشت کو اس وقت بحران کا سامنا ہے، جسے تقویت دینے کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت نے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے بحرین کے لیے 10 بلین امریکی ڈالر کا اعلان کیا ہے، تاکہ اس ملک کی مالیاتی ڈھانچے کو تقویت دی جاسکے۔

- Advertisement -

بحرین عالمی مالیاتی ادارے کا بڑا قرض دار ہے، تاہم حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ 2022 تک اپنے مالیاتی خسارے کو ختم کردیں گے اور بیرونی قرضوں سے بھی نجات حاصل ہوجائے گی۔

یو اے ای، کویت اور سعودی عرب نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک معاہدے پر دست خط کیا جس کے تحت بحرین کو دس بلین ڈالر امریکی امداد دی جائے گی۔

اردن کا معاشی بحران، خلیجی ممالک نے 2.5 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا

دوسری جانب شہزادہ بحرین سلمان بن حماد الخلیفہ نے عرب ریاستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی ہے، اور بھائی چارگی کی اعلیٰ مثال ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں اردن کی معاشی بد حالی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یو اے ای اور کویت کے ساتھ ملکر اردن کے لیے 2.5 ارب ڈالرز کے امدامی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہی اردن میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر ملکی معاشی صورت حال کو بہتر کرے، بصورت دیگر آپ کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں