منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، اور رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت جانے والے راستے سیل کردیے گئے ہیں۔

شہبازشریف کی گرفتار کے بعد ممکنہ احتجاج سے امن وامان کی صورت حال متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس حکام اور تمام ڈویژنل کمشنرز کو خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب میں پیشی کے لیے آئے تھے اور انہیں آشیانہ کمپنی کیس میں کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔

نیب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ ہاؤس اسکینڈل میں غیرقانونی ٹھیکے دینے پر عمل میں آئی ہے کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ سعدرفیق اور اُن کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن اسکینڈل میں طلب کیا، قومی احتساب بیورو نے ہدایت کی کہ تمام دستاویزات اور منی ٹریل لے کر آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں