دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہرہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیگ اسپنرشاداب خان انجری سے تا حال مکمل طور پرصحت یاب نہیں ہوسکے جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
شاداب خان کے زخمی ہونے کے بعد آف اسپنر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔
بلال آصف گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم میں شامل تھے لیکن کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے 26 وکٹیں حاصل کی تھیں اور قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتی تھی۔
پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبرسے ابوظہبی میں ہوگا۔