جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایک اورجعلی بینک اکاؤنٹ : ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لاڑکانہ کے طالب علم کے جعلی اکاؤنٹ سے ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور اکاؤنٹ سامنے آیا ہے، کراچی کے فالودے والے اور راولپنڈی کے طالب علم کے بعد اب لاڑکانہ کاطالب علم بھی ارب پتی بن گیا، لاڑکانہ کے طالب علم کے اکاؤنٹ میں بھی ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹس کا ایک اورکیس سامنے آگیا، فیکٹری مزدور کا شناختی کارڈ استعمال

- Advertisement -

مذکورہ طالب علم کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن کرکے دوبارہ نکال لی گئی، طالب علم کو اپنے اکاؤنٹ میں ہونے والی ٹرانزیکشن کا علم نہیں تھا، طالب علم کے اکاؤنٹ میں اس وقت بھی 3کروڑ سے زائد کی رقم موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں