اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کینیڈین شہری نے 13 لاکھ سے زائد ڈالر کی رقم جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈین شہری گرےگوریو دی سینٹس نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث لاٹری پرانے کوٹ سے برآمد ہونے والے لاٹری کے ٹکٹ سے 13 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے ملک کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مقیم شہری نے دس ماہ قبل خریدی گئی لاٹری ٹکٹ کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی جیت لی، رقم جیتنے والا شخص لاٹری کا ٹکٹ اپنے میں رکھ کر بھول گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینیڈین شہری نے لاٹری کا ٹکٹ گذشتہ برس دسمبر میں خریدا تھا لیکن اپنے جیکٹ میں ہی بھول گیا، دو روز قبل گرے گوریو کی بہن نے صفائی کی تو لاٹری ٹکٹ برآمد ہوا اس سے ساڑھے 13 لاکھ کینیدین ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

مقامی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہری کی بہن کا کہنا ہے کہ ’میں خیراتی ادارے میں عطیہ کرنے کے لیے پرانے کپڑے نکال رہی تھی جس میں سے یہ انعامی ٹکٹ نکل آیا۔

گرے گوریو دی سینٹس کا کہنا ہے کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میں نے 10 ڈالر میں خریدی گئی لاٹری سے ساڑھے 13 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جیتی ہے تو میرا دل یک دم رُک گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاٹری ٹکٹ جیتنے والا شخص انعامی رقم کو اپنے بڑھاپے کے لیے محفوظ رکھنا چاہتا تھا۔

کینیڈین خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دی سینٹس نے اس سے قبل سنہ 1970 میں لاٹری ٹکٹ خریدا تھا جس میں 4 ہزار ڈالر انعامی رقم نکلی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی کینیڈا میں مقیم افریقی مہاجر میل ہگ نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پانچ ماہ کے دوران دو مرتبہ لاٹری کے ٹکٹ سے 35 ڈالر کی رقم جیتی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 28 سالہ افریقی مہاجر میلہگ نامی شخص نے لاٹری ٹکٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینیڈین ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں