منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی آج بھی گرمی کی لپیٹ میں‘ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، سمندری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی میں اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھرہوا 5 سے 7 کلومیٹرکی رفتارسے چلے گی، کل سے شہر کے موسم میں تبدیلی رونما ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندرمیں ہوا کے کم دباؤکا سسٹم مکمل طورپرنہیں بنا، سمندرمیں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے ہزارکلومیٹردور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے متعلق صورت حال 48 گھنٹے میں واضح ہوگی۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں