اشتہار

ڈیم فنڈ : سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالرکا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اپنا وعدہ پورا کردیا، انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

سلمان اقبال نے آج چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کردیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم زیادہ نہیں ہے مگر مقصد بہت بڑا ہے، یہ فنڈ ملک کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ سلمان اقبال نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے ڈیمز فنڈ کے لیے چیف جسٹس اور وزیر اعظم کا بھرپور ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں: صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پانی کے بحران اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں