اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے‘ ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی برادری ٹھوس، بامعنی اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے کشمیرسمیت تمام تنازعات کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ تنازعات کے خاتمے کے لیے بات چیت کےعمل سے کترایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل ایجنڈے پرکشمیرسب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرتاحال عمل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہائی کمشنررپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو بےنقاب کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کوحل کرنا ضروری ہے جبکہ طویل غیرحل شدہ تنازعات، لاقانونیت جیسےعوامل کا خاتمہ کیا جائے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اپنی سرزمین کودہشت گرد گروپوں سے پاک کیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے‘ ملیحہ لودھی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے مسئلہ کشمیراورفلسطین کا حال ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں