اشتہار

امجد سلیمی کو آئی جی پنجاب نامزد کرنے کا نوٹی فکیشن واپس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے تبادلے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا ہے،انہیں آج صبح آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطاب آئی جی پنجاب امجد سلیمی کے تبادلے کا نوٹی فکیشن ضمنی انتخابات تک کے لیے معطل کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے نے اس معاملے پرجواب بھی طلب کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو دو روز کی مہلت دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عائد پابندی کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کیوں کی گئی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے امجد سلیمی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کیا گیا تھا ۔ وہ اسے سے قبل آئی جی سندھ بھی رہے ہیں ۔

امجد سلیمی کی تعیناتی سے قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کو ایک ماہ دو روز بعد اس عہدے پر فائز رہنے کے بعد تبدیل کیا گیا تھا۔

انہیں ہٹانے کے بارے میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مقرر کردہ ٹاسک پورے نہ کرنے پر انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ طاہر خان کوکچھ معاملات پر عمل کا کہا گیا تھا جس میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیوروکریسی کو پیغام دے دیا ہے کہ جو کام کرے گا وہ رہے گا۔

یادرہے کہ نئی حکومت نے آتے ہی سندھ اور پنجاب کی بیروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تھی، موجودہ آئی جی پنجاب کو حال ہی میں تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں