جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئی جی پنجاب طاہر خان کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آئی جی پنجاب طاہر خان کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی ہے، طاہر خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو معطل کرنے کے بجائے دیگر اضلاع میں تعینات کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آے آر وائی نیوز نے طاہر خان کو ہٹائے جانے کا پتہ لگالیا ہے، طاہر خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو معطل کرنے کے بجائے دیگر اضلاع میں تعینات کیا تھا، وزیراعظم نے طاہر القادری کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کی حکومت نے طاہر خان کو آئی جی پنجاب لگانے کے ایک ماہ دو دن بعد ہی تبدیل کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبشلمنٹ ڈویژن سے دو روز میں وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کا تبادلہ کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہیں ہٹانے کے بارے میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مقرر کردہ ٹاسک پورے نہ کرنے پر انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ طاہر خان کوکچھ معاملات پر عمل کا کہا گیا تھا جس میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیوروکریسی کو پیغام دے دیا ہے کہ جو کام کرے گا وہ رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں